سرینگر میں پوسٹر چسپاں:اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق حل کرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس ،جموں کشمیر پیپلز ریزسٹنس موﺅمنٹ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں کشمیر پیپلز لیگ، جموں کشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم، جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور جموں کشمیر پیپلز پولیٹیکل لیگ کی طرف سے دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاںکیے گئے پوسٹروں میںلکھا ہے” اقوام متحدہ جموںوکشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور تنازہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، بی جے پی کی بھارتی حکومت مسلم اکثریتی جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے او ر مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے “۔
پوسٹروں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصویر بھی موجود ہے جبکہ ان میں درج تحریر میں کشمیر کے حوالے سے پاک فوج کے حالیہ بیان کو بھی سراہا گیا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹو ں فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 5جنوری 1949 کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے سوال کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا ۔ یہ قرارداد دیرپا تنازعہ کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے جو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں واحد رکاوٹ بھارت کامنفی رویہ، ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔عالمی ادارے کی قرارداد پر اب تک عملد رآمد نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری مسلسل مصائب ومشکلات کا شکار ہیں اور جنوبی ایشیا ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے.
جموں و کشمیر یوتھ مومنٹ کی طرف سے 5 جنوری 19149 یوم۔حق خود ارادیت کی ہمایت میں پوسٹر لگائے گئے۔