مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ:بھارتی پولیس نے خاتون سمیت تین افراد گرفتار کر لیے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رفیق احمد شیخ کو ضلع کے علاقے بونیار میں بیلہ کراسنگ کے قریب ایک چوکی پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے شمیمہ بیگم نامی ایک خاتون کو لای کاسی بونیار سے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
بھارتی پولیس نے سوپور کی شیر کالونی کے رہائشی اویس بشیر کو اڈی پورہ کراسنگ سے حراست میں لیا۔یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو تحریک آزادی کا ساتھ دینے کی پاداش میں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کیلئے ان کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری معمول بنا لیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button