مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ: سٹرک حادثے میں 3بھارتی فوجی ہلاک ،3شدید زخمی
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج سڑک کے ایک حادثے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی ایک گاڑی ضلع کے علاقے ایس کے پائیں میں سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
ایک افسر نے حادثے میں تین فوجیوں کی موت اور تین کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔KMS-08/M