مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام بدنام زمانہ وی ڈی جیز کو جدید ہتھیارفراہم کررہے ہیں
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈز (VDGs)کوجدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اوران کامعاوضہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وی ڈی جیز کو سیلف لوڈنگ رائفلز (ایس ایل آر)سے لیس کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی303 رائفلوں کو تبدیل کر سکیں۔اس کے علاوہ گروپ لیڈروں کے لیے معاوضہ4500روپے اور دیگر کے لیے 4000 روپے کر دیا جائے گا۔اس کا مقصداس قاتل گروہ کو شہری آبادی کے خلاف خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو موثر طریقے سے انجام دینے کے قابل بنانا ہے ۔یہ فیصلہ وی ڈی جیز کی انسان دشمن سرگرمیوں پر انہیں انعام دینے کے لئے کیا گیا ہے۔