مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کی مذمت
سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے حکام کی طرف سے ایک بار پھر سرینگر کی تاریخی مسجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روکنے کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انجمن اور کشمیر کے مسلمان یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ اداکیوںنہیں کرنے دی جا رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری مسلمانوں کو طاقت کے بل پر جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا نتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وادی کے مسلمان اس ناانصافی اور مذہبی آزادی میں مداخلت کی سخت مذمت کرتے ہیں