کشمیری تارکین وطن

4جولائی کو واشنگٹن میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیر کے بارے میں بیداری مہم چلائی جائے گی، ڈاکٹر فائی

WhatsApp Image 2024-06-30 at 8.13.04 PMواشنگٹن:
ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ امریکیوں میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے چار جولائی کو ملک کے یوم آزادی پر ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے مہم چلائی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے ڈیجیتل ٹرک چلانے کا علان آزاد کشمیر کے صدر کے مشیر اور ”کشمیر امریکن ویلفیئر سوسائٹی’“کے بانی چیئرمین سردار ظریف خان سے ملاقات کے دوران کیا جو واشنگٹن کے ایک صحت مرکز میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹر فائی نے بتایا کہ ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم نے اس حوالے سے واشنگٹن ڈی سی میں ایک ڈیجیٹل ٹرک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ڈاکٹر فائی نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرکوں کی یہ مہم ماضی میں انتہائی کارآمدثابت ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس مہم کا اصل مقصد امریکیوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ جب وہ اپنا یوم آزادی منا رہے ہیں ، کشمیری مسلسل غیر قانو۷نی بھارتی قبضے کا شکا رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button