مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کا شہید قائدین کو خراج عقیدت، جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم

mirwaiz umerسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ممتاز کشمیری رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو ان کی یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید ہیروز کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ پرامن مذاکرات ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔حریت رہنما نے سیاسی رہنمائوں، کارکنوں اور نوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں اور نظربندیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اورتنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بامعنی بات چیت کا آغاز کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button