مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ہائی کورٹ کے جج سمیت مزید 184افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

سرینگر30 نومبر (کے ایم ایس)
مہلک کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے دورانغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ہائی کورٹ کے جج سمیت مزید 184افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہلک وائر س کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق وادی کشمیر سے ہے ۔وادی کشمیرمیں مہلک وائرس کے مزید 122افراد ، جموں میں28اور لداخ میں 34افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ لداخ میں کشمیر ہائی کورٹ کا ایک جج مہلک وبا میں مبتلا ہو گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button