مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجی نے ترال پلوامہ میں خاتون کوگولی مار کر زخمی کر دیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی پیراملٹر ی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں ترال کے علاقے سید آباد (پستونہ )میں سی آرپی ایف کے ایک اہلکار نے 40سالہ خاتون شاہینہ پر گولی چلائی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف اور پولیس کے اہلکار علاقے میں گشت کررہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کوبون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔