بھارت

جھارکھنڈ: ہندوتوا بلوائیوں کے وحشیانہ تشددسے امام مسجد قتل

police lineرانچی:
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندوتوا بلوائیوں نے ایک امام مسجد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولانا اکبر حسین پر ہندوتوابلوائیوں نے ضلع کے قصبے ڈمکا میں اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد سے واپس آرہے تھے ۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہندوتوابلوائیوں نے اکبر حسین پر چوری کا جھوٹا الزام لگایا اوران پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا ۔ راہگیروں نے مولانا کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ڈمکا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار نے واقعہ کی وجہ مقامی چوری سے متعلق غلط شناخت کو قرار دیاہے۔امام مسجد کے قتل پر مقامی مسلمانوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔مسلم رہنمائوں نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button