کشمیری تارکین وطن

برطانیہ میں” کشمیر ڈیکلریشن مہم“ کا آغاز

images (1)لندن:  برطانیہ میں کشمیر ڈیکلریشن مہم کا آغاز کر دیا گیاہے جسکا مقصد برطانوی قانون سازوں کو تنازعہ کشمیر کے حوالے سے انکی ذمہ داریاں یاد دلانا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر ڈیکلریشن مہم تحریک کشمیر برطانیہ کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔
تحریک کشمیر برطانیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ بھر میں 150 سے زائد پارلیمانی امیدواروں نے اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ اس دستاویز میں برطانوی انتخابی امیدواروں نے تسلیم کیا ہے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور استصواب رائے کا کشمیریوں کا مطالبہ پورا کیا جانا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنازعہ کشمیر اٹھانے کا عہد کیا ہے ۔
کشمیر ڈیکلریشن پر دستخط کرنے والے کچھ اہم امیدواروں میں یارڈلے سے جیس فلپس (لیبر)، لیام برن (لیبر) ؛ ایوب خان (آزاد)، احمد یعقوب (آزاد)؛ بابر راجہ ، محمد حفیظ (آزاد امیدوار)، واجد برکی ، کامل ہاواش (آزاد) اور دیگر شامل ہیں۔ برنانیہ میں آج پارلیمان ی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button