گرفتار

میاں قیوم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

downloadجموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے ایک جھوٹے کیس میںممتاز کشمیری قانون دان اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میاں عبدالقیوم کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)نے 25جون کو سرینگر سے گرفتار کیا تھا۔ ان کا دوسرا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں جموں میںخصوصی جج جتندر سنگھ جموال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ عدالت نے انہیں 20جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button