گرفتار
مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی پولیس نے صمد انقلابی کو گرفتار کر لیا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے صمد انقلابی کو آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید لون نے اسلام آباد میں اپنے بیان میں عبدالصمد انقلابی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز ختم نہیں کرسکتا۔ عبدالمجید لون اسلامی تنظیم آزادی کے آزاد جموں وکشمیر میں نمائندے ہیں۔