گرفتار

بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو سرکلر روڈ پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے اسے ایک آزادی پسند قراردیا۔تاہم کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے اس طرح کی کارروائیاں روز کامعمول ہیں۔قابض حکام مقبوضہ جموں وکشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لئے مختلف بہانوں سے لوگوں کو گرفتاراورنظربند کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button