گرفتار

بھارتی پولیس کا مشتاق احمد ویر ی اورعبدالرشید دائودی کے خلاف مقدمہ درج

WhatsApp Image 2024-07-13 at 8.03.19 PMسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آبادمیں علمائے دین مشتاق احمد ویر ی اورعبدالرشید دائودی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے دو علمائے دین مشتاق احمد ویری اور عبدالرشید دائودی کے خلاف ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے لیے اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے پر فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔واضح رہے مشتاق احمد ویری اورعبدالرشید دائودی کو اس سے پہلے بھی بھارتی پولیس نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میںبولنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کئی کئی مہینوں تک نظربند رکھا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button