APHC-AJK

غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت وفدکی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات، کشمیر ریلی میں شرکت کی دعوت

555

کراچی:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک حریت وفد نے آج کراچی میں میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی اورانہیں بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے انہیں بھارتی مظالم کے خلاف نکالی جانے والی کشمیر ریلی میںشرکت کی دعوت دی۔ غلام محمد صفی نے اس موقع پرکہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہیں اورایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے بھارت کو کشمیریوں کا قتل عام کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاجب کشمیری اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو ان کی آواز کو ظلم و جبر کے ذریعے بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حریت رہنما نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرلی ہیںلیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموںکے کانوں تک مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے حریت رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button