APHC-AJK

نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ کشمیریوں کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق ہے ، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

WhatsApp Image 2024-02-29 at 9.34.04 AM

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے 7مارچ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابقکل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور انکے بنیادی حقوق کومسلسل پامال کررہی ہے۔ انہوں نے دفعہ 370اور 35-Aکی منسوخی کو کشمیریوں کے حقوق پر براہ راست حملہ قرار دیا اور 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں اضافے کی شدید مذمت کی ۔حریت رہنمائو ں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام ، جبری گرفتاریوں اور معاشی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے علاوہ جموں وکشمیر کو ایک قبرستان میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کررہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button