مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک:مسلمان نام سے فیس بک پرجعلی اکائونٹ بنانے اور توہین آمیز پوسٹیں کرنیوالا ہندو نوجوان گرفتار

بنگلورو19 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ہندو نوجوان کو فیس بک پر مسلمان نام سے اکائونٹ بنانے اور قابل اعتراض اور نازیبا پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔
گرفتار نوجوان کی شناخت ڈیوین دیوایا کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق کرناٹک کے ضلع کوڈاگو علاقے کیداملورو سے ہے ۔ملزم نے اپنے جعلی اکائونٹ کے ذریعے کاویری دیوی کے خلاف توہین آمیز پیغامات پوسٹ کیے تھے جس کی مقامی کوڈاوا برادری پوجا کرتی ہے ۔ ہندو نوجوانوں نے خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے کوڈاوا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کوکے خلاف توہین آمیز پیغامات بھی پوسٹ کیے تھے۔کوڈاگو بی جے پی کا گڑھ ہے اور اس ضلع میں کئی ہندو انتہا پسندتنظیمیں سرگرم ہیں۔ ہندو نوجوانوں کی توہین آمیز پوسٹوں سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور مختلف ہندو تنظیموں نے ان پوسٹس کی مذمت کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ کوڈاگو کو فرقہ وارانہ طور پر ایک حساس علاقہ بھی سمجھا جاتا ہے۔کرناٹک پولیس نے ممبئی پولیس کی مدد سے کیلیفورنیا سٹی سے جعلی فیس بک اکائونٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور وہاں سے ملنے والی معلومات کو مقامی پولیس کو فوراہم کیں ۔کرناٹک پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیاہے جو کہ دراصل ایک ہندو نوجوان ہے ۔کوڈاگو ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم اے آیپا نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہو گیا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی کارروائیوںمیں ملوث نہ ہوں جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button