محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ کشمیر:ایس آئی اے کے چھاپوں اورتلاشی کا سلسلہ جاری

سرینگر: نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ1 غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور تلاشیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کے دوران لوگوں کو خوف و دہشت کانشانہ بنایا اور موبائل فون اور لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرانک ڈیوائسز اور گھر اور بینک کے دستاویزات قبضے میں لے لئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button