بھارت

بھارت :اترا کھنڈ میں مسلمان ووٹروں پر حملہ، ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

download (3)دہرادون: بھارتی ریاست اتراکھنڈمیں بدھ کو منگلور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان ووٹروں پر حملہ کرکے ان کوووٹ ڈالنے سے روک دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں عمر رسیدہ افراد سمیت کئی مسلمان دیکھے جاسکتے ہیں جن کی قمیضوں پر خون لگاہوا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور تین بار کے رکن پارلیمنٹ نظام الدین نے جومنگلور میں کانگریس کے امیدوار بھی ہیں ، بتایاکہ شرپسند کھلے عام فائرنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبریں ہیں لیکن زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے کوئی ایمبولینس یاانتظامات نہیں ہیں۔اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ہریش راوت نے بتایاکہ کمزور لوگوں اور کانگریس کے ووٹروں کو روکنے کے لیے گولیاں چلائی گئیں۔ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیگر مقامات سے بھی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے ووٹروں کو ڈرایا جا رہا ہے، بوتھ تک پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت کا قتل اور تشویشناک ہے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ لوگ ووٹ دینا چاہتے ہیں لیکن انہیں ڈرایا جاتا ہے۔ یہ بہت سنگین صورتحال ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button