مظاہرے

سرینگر :بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

222سرینگر 30نومبر ( کے ایم ایس ) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے بیگناہ کشمیر ی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کے خلاف سرینگر کے پریس انکلیو میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت نے پیر کے روز پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع کے رہائشی نوجوانوں سجاد احمد خان، بلال احمد میر، مظفر احمدبٹ، اشفاق احمد بٹ، معراج الدین چوہان کو عمر قید جبکہ تنویر احمد کو پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔
ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے رہائشی نوجوان معراج الدین چوپان کے اہلخانہ نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیٹا بے قصور ہے لہذا وہ اسکی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ معراج الدین گزشتہ چار برس سے تہاڑ جیل میں بند ہے ، وہ محنت مشقت کر کے اپنی چھ بہنوں اور معمر والدہ کی دیکھ بال کر رہا تھا اور این آئی اے نے اسے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروںسے مطالبہ کیا کہ وہ معراج الدین اور دیگر گرفتار بیگناہ نوجوانوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button