مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو شہداءقرستان نقشبند صاحب کی طرف مارچ سے روک دیا

2-95

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو سرینگر کے نقشبند صاحب میں واقع قبرستان کی طرف مارچ سے روک دیا جہاں13جولائی کے شہداءمدفون ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے نوہٹہ نقشبند صاحب اور ارد گرد کے علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے۔انتظامیہ نے لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی جبکہ قابض فورسز نے مارچ کو روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے آج ”یوم شہدائے کشمیر“ پر مقبوضہ علاقے میں ہڑتال کیساتھ ساتھ نقشبند صاحب میں واقع شہداءقبرستان کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button