مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کا روس سے 70 ہزارجدیدا ایسالٹ رائفلیں ہنگامی بنیادوں پرحاصل کرنے کا معاہدہ

نئی دہلی 29 اگست (کے ایم ایس) بھارتی فضائیہ نے روس سے ہنگامی بنیادوں پر70ہزار103 AK- ایسالٹ رائفلیںحاصل کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاکہ موجودہ انساس رائفل کی جگہ جدید روسی ساختہ رائفل کو متعارف کرایا جائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ایئر فورس کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئی103-AK رائفلوںکی ضرورت ہے جو اگلے چند مہینوں میں مہیا ہونے کی توقع ہے۔ اس اضافے سے عسکریت پسندوں کے حملوں سے نمٹنے میں اس کے استعداد کار کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔روس سے ہنگامی بنیادوں پر 70ہزار 103 AK- ایسالٹ رائفلیںخریدنے کے لئے گزشتہ ہفتے تقریبا 300 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔سرکاری حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ رائفل پہلے جموں و کشمیر جیسے جنگ زدہ علاقوں اور حساس فضائی اڈوں پر تعینات فوجیوں کو فراہم کی جائے گی۔ ضرورت کی باقی رائفلیں بھارت اور روس کے درمیان ایک نئے معاہدے پر دستخط کے بعدمہیا کی جائیں گی جس کے تحت ایک نئی جدید رائفل203 – AK بھارت میں مشترکہ طورپر تیا کی جائے گی۔203 – AKایسالٹ رائفلوں کے معاہدے پر فوج کام کررہی ہے جس کو اپنے فوجیوں کا فائر پاور بڑھانے کے لئے ساڑھے چھ لاکھ جدیدرائفلوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button