پاکستان

بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی: امیر مقام

پشاور: امورکشمیر وگلگت بلتستان کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم دشمن کو شکست دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیرمقام نے ان خیالات کا اظہار ضلع شانگلہ میں مختلف بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی مسلح افواج سے بے پناہ محبت وعقیدت رکھتے ہیں۔ یہ جذبہ ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ان کے جذبے اور پاکستان کے لیے ان کی محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم اسی طرح متحد ہے جس طرح ہمارے آباو اجداد کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button