دارالخیر میرواعظ منزل کاآتشزدگی سے خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کااظہار
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میرواعظ منزل نے سرینگرکے علاقے حول میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارالخیر میرواعظ منزل کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنظیم اور اسکے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کی طرف سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاگیا ہے اور متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی اور انکی دوبارہ آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔ مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے حول سرینگر جاکر متاثرہ سات خاندانوں کنبوں میں چاول ، آٹا،کمبل اور بنیادی ضروریات کے سامان سمیت امدادی سامان تقسیم کیا ۔ دارالخیر نے قدرتی آفات کے دوران بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی ہرممکن کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے علاقے حول میں آگ لگنے سے سات گھر جل کر خاکستر ہو گئے تھے ۔