مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : این آئی اے نے ایک اور کشمیری نوجوان کی املاک ضبط کر لی

nia property ceasedسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پلوامہ میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوان کی چھ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے قاضی گنڈ پلوامہ کے رہائشی کشمیری نوجوان آصف احمد ملک جسے بھارتی پولیس نے31جنوری 2020کو ایک جھوٹے مقدے میں گرفتار کیاتھا،کی چھ مختلف مقامات پرجائیدادیں ضبط کی ہیں۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر میرپورہ، پلوامہ میں واقع کشمیری نوجوان کی چھ جائیدادیں اور ایک کنال نو مرلے پر مشتمل اراضی غیر قانونی قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ضبط کر گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیری نوجوان آصف ملک پہلے ہی ایک جھوٹے مقدمے میں قید ہے ۔ اسے بھارتی پولیس نے31جنوری 2020کو گرفتار کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button