مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: ہندوانتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

بہار بھارت02 اکتو بر(کے ایم ایس)
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ چار بچوں کے باپ 32سالہ عمر ان کو ریاست بہار کے ضلع نوادہ کے علاقے گنگٹی میں ٹریکٹر سے بیٹری چوری کرنے کا الزام عائد کر کے بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول عمران کے والد جمیل اختر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ انکے بیٹے پر چوری کا الزام لگایا گیا اور پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران گھر کا واحد کفیل تھا جسے ظالموں نے ان سے چھین لیا۔جمیل نے کہا کہ انکے بیٹے پر چوری کا بے بنیا د الزام عائد کیا گیا ۔ انہوںنے مجرموں کو پکڑ کر سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button