مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندواڑہ: آتشزدگی کے باعث کئی دکانیں، سوشل ویلفیئر دفتر خاکستر

handwara-fire_202407778013

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں کئی دکانیں اور ایک سوشل ویلفیئر دفتر خاکستر ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامنا تباہ ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ تاہم حکام نے آگ کی وجہ کا تعین کرنے کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں آتشزدگی کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں ۔ لوگ آگ لگنے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو کشمیری عوام کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ایک منصوبہ بند بھارتی سازش کا حصہ سمجھتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button