مقبوضہ جموں و کشمیر
فاروق عبداللہ کا مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرسخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہمسایہ ممالک میں خوشحالی کے لیے امن ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کوصورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن قائم ہو۔ ہم دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کیلئے دعاگو ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ امن کے ذریعے بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔