بھارت
سٹوڈنٹس لیڈر میران حیدر کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز
نئی دلی 23 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں نے سٹوڈنٹس لیڈر میران حیدر اورمتنازعہ قانون شہریت کے خلاف احتجاج کرنے والے دیگر طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میران حیدر کی بھارت کی جیل میں قید کو 600دن مکمل ہو گئے ہیں ۔یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے ان کی بلا جواز نظربندی کو 600دن مکمل ہونے کے موقع پر انکی رہائی کیلئے دوبارہ سوشل میڈیا مہم شروع کی ہے۔میران حیدر کو بھارتی دالحکومت نئی دلی میں فسادات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ اسے متنازعہ قانون شہریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔