بھارت

پٹنہ،بی جے پی لیڈرکیخلاف کالج کی طالبہ کے اغوا کا مقدمہ درج

پٹنہ 15فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کے خلاف کالج کی ایک طالبہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق متاثرہ لڑکی 9فروری کو امتحان دینے کیلئے کالج گئی تھی جو اسکے بعد اپنے گھر واپس نہیں لوٹی ۔ لڑکی کی والدہ کاکہنا ہے کہ جب اس کے فون پر کال کی گئی تو بی جے پی کے ایم ایل اے نے اس کے فون پر کال ریسیو کی۔والدہ کے مطابق فروری کو صبح 9 بجے ان کی بیٹی کالج گئی تھی اور دوپہر تین بجے تک واپس نہ لوٹنے پر انہوں نے اس کے موبائل پر فون کیا جو کہ بند تھا اور تھوڑی دیر بعد انہیں ایک میسج میں ایک اور فون نمبر پر رابطہ کرنے کیلئے کہاگیا اور جب اس نمبر پر فون کیاگیا تو وہ کال بی جے پی کے رکن اسمبلی ونے بہاری نے اٹھائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایل اے نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور بتایا کہ لڑکی ان کے بھتیجے راجیوس سنگھ کے پاس ہے اور ایس پی یا ڈی ایس پی کے پاس جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ضلع پٹنہ کے اگم کوان پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button