آزاد کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے، مشعال ملک

mesh

اسلام آباد :پیس ایند کلچرل آرگنائیزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
کشمیر میڈیاسروس مشعال حسین ملک نے پانچ اگست کو منائے جانے والے”یوم استحصال کشمیر “کے حوال سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی شناخت پر حملہ آور ہے اور اس نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت چھین کر کشمیریوں کی شناخت پر ایک بڑا وار کیا، اس کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو غیر قانونی اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی تسلط میں کشمیریوں کی شناخت ، تذیب و تمدن شدید خطرے میں ہے ۔ مودی حکومت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھین کر انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے پر تلی ہوئی ہے۔
مشعال حسین ملک نے کشمیر کاز کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button