چھاپے

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فورسز کی بڑے پیمانے پرچھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں، تاجر برادری کو نشانہ بنایا

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں تاجر برادری کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگرکے علاقوں نوہٹہ، لال بازار، شہید گنج، چھانہ پورہ، راج باغ، راج محمد باغ ، صدر، قمر واری، زیڈی بل ، حضرت بل، صورہ ، کرن نگر اور دیگر میں تعمیراتی سامان اور کیمیکلزاور کھاد فروخت کرنے والی دکانوں اور کار ڈیلروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی کی ۔ بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کا جواز پیش کرنے کیلئے دعویٰ کیاہے کہ ان آپریشنز کا مقصد تعمیراتی اور زرعی سامان اور کیمیکلز کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کو روکنے کیلئے یہ کارروائیاں کی گئی ہیں ۔ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے اسٹاک، ریکارڈ، سیل رجسٹر، لائسنس اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا اور بڑی مقدار میں سامان خریدکرنے والوں کی شناخت کی تصدیق۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی سامان یا کیمیکلز کی غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال کو روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی اور چھاپوں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button