پاکستان

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

senate pakistanاسلام آباد:
5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سینیٹ میں متفقہ طورپر ایک قرارداد منظور کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قراداد سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں پیش کی ۔قرادادمیں جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی جبر و ظلم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ قرادادمیں کہاگیاہے کہ بھارت کی لاکھوں افواج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور تنازعہ کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کے حل طلب تنازعات کی فہرست میں موجود ہے۔ قرارداد میں بھارت سے غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیری رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاگیاہے ۔سینیٹ میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد میں بھارت پرزوردیاگیاہے کہ وہ فوری طور پر کشمیری عوام کے خلاف مظالم بند کرے اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو انکے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کرائے۔قرادادمیں کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی بھرپور سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button