مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ :بھارتی پیرا ملٹری اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہو جانے کیوجہ سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منیر احمد نامی اہلکار ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں دوران ڈیوٹی بیہوش ہو کر گر پڑا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ اسکی موت کی وجہ دل کا دوہ پڑنا بتائی گئی