سمینار

بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکا ہے، مقررین

Raja najabat prog UKمانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقدہ کشمیر کانفرنس کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکا ہو چکا ہے اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانفرنس کا انعقاد جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل نے ” یوم استحصال کشمیر “ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی سنٹرمیں کیا تھا۔
مقررین نے کہا کہ مودی حکومت نے آج سے پانچ برس قبل جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر کے نہ صرف جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ عالمی قوانین کی بھی سنگین پامالی کی۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے اس غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی کارروائی کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور وہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جوش و جذبے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بھارت نے اس وقت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور جو کئی بھارتی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اسے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت دراصل مقبوضہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی جنگ لڑرہا ہے کیونکہ بھارتی جبر کشمیریوںکو سرنگوںنہیںکر اسکاہے ۔مقررین نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو جبرو استبداد کے ہتھکنڈوں سے کبھی دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیری بھی اپنے مبنی بر حق موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ اپنی منصفانہ جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے۔
سیمینار میں جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، برطانوی حکومت کے وزیر اینڈریو گیوین ، ارکان پارلیمنٹ اینڈریو ویسٹرن ،ڈاکٹر افضل خان جیف اسمتھ، ڈیوڈ ولیمز ، مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق وزیر، سابق لارڈ میئر کونسلر یاسمین ڈار چیئرپرسن انٹرنیشنل لابی آن کشمیر، سابق لارڈ میئر آف اسٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان، پاکستان تحریک انصاف یو کے صدر ملک عمران خلیل، پاکستان فیڈریشن آف جرنلسٹس یونینز محمد افضل بٹ، سابق ناظم جہلم چوہدری زمرد یعقوب، گریٹر مانچسٹر کے صدر ساتھ ستھ گروپ سید اظہر حسین شاہ، مانچسٹر کے سابق لارڈ میئر کونسلر عابد لطیف چوہان،برنلے کے سابق میئر راجہ عارف خان، سرپرست آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس یو کے چوہدری محمد بشیر رتوی، کونسلر ایلیسن گیوین،کونسلر وسیم اکبر سٹوک آن ٹرینٹ، کونسلر سوزین رچرڈسن، کونسلر وسیم حسن، فرزانہ افضل، ماویش جاوید، کرن خان، عائشہ اسلم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد یونس پرویز، شہزاد احمد کاظمی، صدر گرینڈ کلب اوورسیز نارتھ ویسٹ چوہدری امجد چوہدری، حسین مغل ، ذیشان عراف ، ہیری بوٹا ، نینا رانیہ خان اور دیگر شریک تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button