پاکستان

بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ

رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کی ہے

اسلام آباد:
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب کر لی ہیں، پانی کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسائل پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت سے ساولکوٹ ڈیم کا معاملہ اٹھایا ہے، پاکستان کے ا نڈس واٹرکمشنرنے انڈین واٹرکمشنر کو خط لکھا ہے، پاکستان نے نئے ڈیم کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں، سندھ طاس معاہدہ کے تحت پاکستان تمام تفصیلات طلب کرنے کاحق رکھتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سماعت میں حصہ لیاہے جبکہ بھارت اس سماعت میں شریک نہیں ہوا۔پاکستان نے دوبارہ اس بات کی تجدید کی ہے کہ دونوں فریقین کے لیے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان پرامن طریقے سے تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان اپنے لوگوں کے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت جنگ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرائے جانے کے بارے میں ترجمان نے کہاکہ رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی معلومات کی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ 90گھنٹے کی جنگ میں امریکہ کے امن کردار کی تعریف کی۔ پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مارگرائے اور اس کی تصدیق طیارے بنانے والی کمپنیوں نے بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ نقشہ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ مستقبل میں بھی کسی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کے واقعات کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے، گزشتہ برس ایسے واقعات میں 55 مسلمان جان بحق ہوئے۔ ایسے واقعات میں مقامی انتظامیہ بھی خاموش رہتی ہے اور کوئی کارروائی نہیں کرتی ۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی حکومت سے ان واقعات کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔کرکٹ کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست ملوث کرنا افسوسناک ہے۔ ہم نے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کھیل کو ہتھیار نہ بننے دینے کے لیے کیا تھا جبکہ بھارت کرکٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف ہتھیار بنانا چاہ رہا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button