مقبوضہ جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی کیونکہ علاقے کی حیثیت محض ایک میونسپلٹی کی رہ گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسکی حیثیت کو میونسپلٹی کی حد تک کم کرنے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے میںنے اس وقت الیکشن لڑا جب جموں و کشمیر کا اپنا آئین، جھنڈا اور ایک مضبوط قانون ساز اسمبلی تھی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ منظر نامے میں جہاں وزیر اعلی کو زیادہ تر فیصلوں کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سے اجازت درکار ہوگی، الیکشن میں شرکت کرنا ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔