مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی میں ملوث ہے ،ڈاکٹر فاروق عبداللہ

farooq abdullahجموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی میں ملوث ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا کر انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کے جوانوں کی سازباز اورملی بھگت کی وجہ سے ناصرف مقبوضہ وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں بلکہ منشیات کی اسمگلنگ بھی ہورہی ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر فوج تعینات ہے، اس کے باوجود وادی میں دہشت گردی کیسے ممکن ہے؟ مقبوضہ وادی میں روز لوگ مر رہے ہیں اور قابض بھارتی فوج اس کی ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ مودی حکومت کہاں ہے؟ ان کو پوری قوم کو جواب دینا چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اس سے قبل بھارت نے 600پاکستانی کمانڈوز کا مقبوضہ وادی میں موجود ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا مگر درحقیقت پس پردہ بھارتی فوج ہی وادی کشمیرمیں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی اب کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button