مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :عمر عبداللہ کا اسمبلی انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر تبادلوں پر اظہارتشویش
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیر اسمبلی کے انتخابات سے قبل مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تبادلوں پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلے میں بھارتی الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کااعلان کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے آج سرینگر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ماضی میں اتنے بڑے پیمانے پر کبھی بھی مقبوضہ کشمیرمیں ترقیاں یا تبادلے نہیں کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حتی کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے کسی بھی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کاکوئی امکان نہیں ہے ۔عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور جلد ہی انتخابی امیدواروں کا اعلان کیاجائیگا۔