مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجی محاصرے میں انتخابات محض دکھاوا ہیں

images-2-1اسلام آباد :  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے میں انتخابات کا انعقاد محض ایک دکھاواہے اور بھارت کے الیکشن کمشنر کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کا اعلان مظلوم کشمیریوں کے لیے بے معنی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا بھارت کا واحد مقصد علاقے پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرناہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کٹھ پتلیوں کو مسلط کرکے فوجی قبضے کو جمہوری رنگ دینے کا ایک ہتھکنڈاہے۔بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بار بار انتخابی ڈرامے رچاتا ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے جھوٹے دعوے کو تقویت بخشنے کے لیے اسمبلی انتخابات کا ڈرامہ رچارہی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابات کا مقصد لوگوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانا ہے اور بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کا ڈرامہ رچاکر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو مسخ کرنا چاہتا ہے۔کشمیری انتخابات کے لیے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات سے ظاہرہوتا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی امنگوں کی کوئی پرواہ نہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کرانے سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی اور بھارت مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامے رچا کر کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے کیونکہ کشمیری عوام انتخابی ڈرامے کا نہیں بلکہ استصواب رائے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button