مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری انتخابات کیلئے نہیںبھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، مسرت عالم ، شبیر شاہ

9سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنماﺅں نے کہا ہے کہ کشمیری کسی قسم کے انتخابات کیلئے نہیں بلکہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں لہذا انکے لیے اسمبلی انتخابات کوئی معنی نہیں رکھتے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنما سربراہ شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام تہاڑ جیل سے اپنے پیغامات میں کہا کہ مودی حکومت 10 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کروا رہی ہے لہذا یہ انتخابا ت فوجی مشق سے زیادہ کچھ نہیں۔
مسرت عالم بٹ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اگست 2019 کے بعد مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا ایک مذموم سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے علاقے میں نت نئے قوانین نافذ کیے ، لاکھوں بھارتیوں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے، انتخابی حلقوں میں تبدیلی عمل میں لائی ، لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کیا اور ان سارے اقدامات کا واحد مقصد بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں میدان صاف کرنا ہے۔
نظر بند رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ، وہ تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اوراپنی خواہشات کے مطابق حل کا مطالبہ کر رہے ہیں، فراڈ انتخابات سے انکا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ڈھونگ انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے ، بھارت ڈھونگ انتخابات کے ذریعے اسکی متنازعہ حیثیت کو ہرگز تبدیل نہیں کرسکتا۔ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے پرعزم ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button