مقبوضہ جموں و کشمیر
ریاسی : معمر شخص کی پراسرار طورپر لاش برآمد
جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک معمر مسلم شخص کی پراسرار طورپر لاش ملی ہے جس کے سر پرگولی لگنے کازخم موجود ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول شخص کی شناخت عبدالکریم کے طورپر ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے ٹانڈہ کا رہائشی تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔






