پاکستانخصوصی دن

کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے سید علی گیلانی کا عزم غیر متزلزل تھا، صدر مملکت

سید علی گیلانی کو تحریک آزادی کشمیر کے ایک معتبر نام کے طورپر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم

pakistan sadr pm on gilaniاسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے شہید رہنما کا عزم غیر متزلزل تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صدرنے کہا کہ سیدعلی گیلانی اور دیگر کشمیریوںکی بے شمار قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم لوگوں کے حقوق کیلئے سید علی گیلانی کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کی طرف سے نظر بندی اور قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی نے ہمیشہ اپنی توجہ حتمی مقصد مرکوز رکھی ۔ صدرنے کہا کہ سید علی کا ورثہ آج بھی کشمیریوں کے لیے تحریک کا باعث ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی تحریک آزادی کے معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقصد کیلئے وقف کر دی تھی۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما تھے جن کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین تھا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد کے لئے شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں ،ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی دنیا بھر میں حریت کی لازوال مثال بن کر زندہ رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے نڈر رہنما سید علی گیلانی سے غاصب قوتیں ہمیشہ خوفزدہ رہیں، ان کی بے مثال جہدوجہد کوتحریک آزادی کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button