بھارت

اترا کھنڈ:مدرسہ بورڈ تحلیل ، مائناریٹی ایجوکیشن ایکٹ لاگو

دہرادون: بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں میں حکومت نے مدرسہ بورڈ تحلیل کر کے مائناریٹی ایجوکیشن ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ یکم جولائی سے مکمل طورپر تحلیل کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ”ایکس ” پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا”آج اترا کھنڈ مائنارٹی ایجوکیشن ایکٹ لاگو ہو گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ اور غیر سرکاری عربی ، فارسی مدرسوں کو مسلمہ حیثیت دینے والے قوائد وضوابظ رد ہوہوگئے۔ ”
بورڈ کے خاتمے کے بعد ریاست کے تمام اقلیتی تعلیمی ادارے اور مدارس اب نئے ادارے ”اتر کھنڈ اسٹیٹ مائنارٹی ایجوکیشن اتھارٹی”(یو ایس اے ایم ای” کے تحت کام کریں گے۔ اترا کھنڈ میں ساڑے چار سو سے زائد رجسٹرڈ مدارس ہیںجنہیں اب اترا کھنڈ بورڈ آف سکول ایجوکیشن سے الحاق کرنا ہوگا جس کے بعد ہی انہیں نئی اقلیتی تعلیمی اٹھارٹی کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ نئے ضوابط کے تحت اقلیتی تعلیمی ادارے پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طور پر کام کریں گے اور انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تعلیمی معیارات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔ حکومت نے تمام تسلیم شدہ اداروں میں قومی نصاب کی تدریس کو لازمی قرار دیا ہے

 

 

 

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button