بھارت

بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کی بنگلہ دیشی طالبہ ہلاک

Mb Bordar India Bangladeshڈھاکہ:
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ کواندھادھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے مولوی بازار ضلع میں کلورا سرحد کے قریب اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ بنگلہ دیشی طالبہ سورنا داس ہلاک ہو گئی۔ فائرنگ کا واقعہ بنگلہ دیش کی جانب شریف پور یونین کے سرحدی علاقے لالارچک میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق آٹھویں جماعت کی طالبہ سورنا داس اپنی ماں سنجیتا رانی داس اور چٹاگانگ کے ایک جوڑے کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ وہ بھارتی ریاست تریپورہ میں رہائش پذیر سورنا کے بھائی پریندر داس سے ملنے کے لیے سرحد عبور کر کے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جب وہ سرحد پرخار دار باڑ کے قریب پہنچے تو بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سوارنا ہلاک ہو گئی جبکہ دوافراد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے طالبہ کی لاش کو قبضے میں لے لی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button