بھارت
مہاراشٹر:بھارتی فورسز نے بارہ افراد ہلاک کر دیے
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں فورسز اہلکاروں نے ایک آپریشن کے دوران 12 افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیراملٹری کمانڈوز اور پولیس اہلکاروں نے ان افراد کو چھتیس گڑھ سرحد کے قریب مہاراشٹر کے ضلع گڈچرومیں ہلاک کیا۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ مارے جانے یہ افراد نکسل علیحدگی پسند تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھارتی اہلکاروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ یاد رہے کہ چھتیس گڑھ میں نکسل گوریلے بھارت سے علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔