مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی جیلوں میں نظربندکشمیریوں کی حالت زارپر اظہار تشویش

 

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی جیلوں میں بند کشمیری سیاسی رہنمائوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے بھارتی حکومت کے مذموم ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ طاقت کا وحشیانہ استعمال حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔ایڈوکیٹ منہاس نے کہاکہ حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، لیکن بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں اور سیاسی اختلاف رائے کو دبانے کے طرزعمل نے علاقے کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے اور غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کو یقینی بنائے ۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا اب جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button