مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار ہلاک

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کی جس کی شناخت جتندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی۔
ادھرضلع پونچھ کے علاقے بنپت کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ایک بھارتی فوجی اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کا موٹرسائیکل سڑک سے پھسل کر نیچے لڑک گیا۔
دریں اثنا ء آج صبح ضلع کٹھوعہ میں ہندوتوا بی جے پی رہنما اور بھارتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث بھارتی پولیس کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جب قافلہ بی جے پی کے انتخابی جلسے میں شرکت کے لئے بلاور جا رہا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button