مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگ پریشان ہیں اورانکا دم گھٹ رہا ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لوگ پریشان ہیں اور انکا دم گھٹ رہا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گزشتہ دس برسوں میں کشمیر میں انتخابات نہیں کر اسکی اور اسکے لیے شرم کی بات ہے جوکہہ رہی ہے کہ جموں وکشمیر کے حالات میں بہتری آئی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ انکی پارٹی بی جے پی کو مسئلہ کشمیر اور دفعہ 370کو دفن کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔